کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءمیں پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے تیار کردہ سامان حرب میں گہری دل چسپی دیکھی جارہی ہے ۔ترکی کی جانب سے 52مشاق طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد چیک ری پبلک اور …
پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
مزید خبریں
کراچی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءمیں پاکستان اور چیک ری پیبلک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان کے تیار کردہ سامان حرب میں گہری دل چسپی دیکھی جارہی ہے ۔ترکی کی جانب سے 52مشاق طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کے بعد چیک ری پبلک اور پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے درمیان بھی ایم او یو سائن ہوگیا ہے۔ان خیلات کا اظہار پاکستان آرڈی ننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات نے بدھ کو عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ء کے دوسرے روز کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی جنگ سے چھٹکارا پا رہا ہے ۔ ضرب عضب کے دوران فراہم کیا جانے والا اسلحہ پاکستان آرڈی ننس فیکٹری میں تیار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران پاکستان سے اسلحہ کی ایکسپورٹ میں 300گنا اضافہ ہوا ہے ۔ امریکی ریاستوں اور یورپی ممالک سمیت 40 ممالک کو اسلحہ ایکسپورٹ کر رہے ہیں ۔








