پاکستان اور یورپی یونین کے جائنٹ کمیشن کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے جائنٹ کمیشن میں بدھ کو اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ، دفاع اور سیکورٹی کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرینگے۔ پاکستان اور یورپی یونین نے جائنٹ کمیشن کی ساتویں میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا اور دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ پاکستان …

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور یورپی یونین کے جائنٹ کمیشن میں بدھ کو اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ، دفاع اور سیکورٹی کے معاملات میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرینگے۔ پاکستان اور یورپی یونین نے جائنٹ کمیشن کی ساتویں میٹنگ کو خوش آئند قرار دیا اور دہشت گردی کیخلاف باہمی تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن طارق باجوہ نے نمائندگی کی۔ یورپی یونین کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر گنر ویگنڈ اور دیگر حکام نے نمائندگی کی۔ اجلاس میں یورپی یونین نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو سراہا۔ انہوں نے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی تعریف کی۔

Leave a Reply