پاکستان کی عراق میں زائرین کی بسوں پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے عراق میں زائرین کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کو عراقی دارالحکومت بغداد سے سو کلومیٹر …

اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) پاکستان نے عراق میں زائرین کو لے جانے والی بسوں پر دہشت گرد حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں عراقی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جمعہ کو عراقی دارالحکومت بغداد سے سو کلومیٹر جنوب میں حلہ قصبہ میں زائرین کے بسوں پر دہشت گرد حملہ کی سخت مذمت کی ہے اور حملہ میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر عراقی عوام، حکومت اور سوگورا خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply