ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) میں ترقی کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور موجودہ عالمی و علاقائی حالات میں اس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ اس بلاک کو فعال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںتاکہ غربت و تنازعات میں کمی آئے اور تیز رفتار …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم نے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون کی تنظیم (ای سی او) میں ترقی کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے اور موجودہ عالمی و علاقائی حالات میں اس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ اس بلاک کو فعال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںتاکہ غربت و تنازعات میں کمی آئے اور تیز رفتار ترقی یقینی بنائی جا سکے۔ وفاقی چیمبر کے صدر عبدالرﺅف عالم جو ای سی او چیمبر آف کامرس کے صدر بھی ہیں، نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاﺅس میں ای سی او چیمبر آف کامرس کے 24 سال مکمل ہونے پر ای سی او ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرای سی او کے رکن ممالک کے سفیر، سفارتی عملہ، یو بی جی کے رہنما سینیٹر عبدالحسیب خان، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ظفر بختاوری اور ایف پی سی سی آئی کے چیف کو آرڈینیٹر ملک سہیل بھی موجود تھے۔

Leave a Reply