اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)سابقہ عسکری قیادت نے جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف اورجنرل زبیر حیات کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر فوجی جرنیلوں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جرنیل دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم …
سابقہ عسکری قیادت کی جنرل قمر باجوہ اورجنرل زبیر حیات کومبارکباد
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)سابقہ عسکری قیادت نے جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف اورجنرل زبیر حیات کو چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر فوجی جرنیلوں کو مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جرنیل دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم اکبر، ائیر مارشل (ر)مسعود اختر، برگیڈئیر (ر)میاں محمود، سابق سفیر سلیم نواز گنڈاپور، برگیڈئیر(ر) سائمن شرف، برگیڈئیر(ر) مسعود الحسن ، کرنل(ر) شاہدرحمان نے اپنے تہنیتی پیغام میں آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے چئیرمین کی پیشہ ورانہ قابلیت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور سابق سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنکے دور میں فوج کی ساکھ اور پیشہ ورانہ استعداد میں بہت اضافہ ہوا اور انھوں نے انتہائی مشکل حالات میں قیادت کے فرض کو احسن طریقہ سے نبھایا۔








