لاہور۔28 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیدا واررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی امن کی ہے مگر بھارت کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں ،مودی انتہاپسند ذہنیت رکھتا ہے ،بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ،حکومت ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور اسے مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے، …
وفاقی وزیررانا تنویرحسین کا یوای ٹی لاہورمیں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔28 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و دفاعی پیدا واررانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی پالیسی امن کی ہے مگر بھارت کو منہ توڑ جواب دینا بھی جانتے ہیں ،مودی انتہاپسند ذہنیت رکھتا ہے ،بھارت کی جانب سے کوئی ایڈونچر کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیں گے ،حکومت ملک میں صنعتی انقلاب لانے اور اسے مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے، اس سلسلہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور صنعت کاری کے بہت سی مراعات کا پہلے ہی آغاز کیا جا چکا ہے،ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی بہترین تبدیلیاں عالمی صنعتی انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں جو کہ عوام کو معاشی اور سماجی طور پر بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزیہاں ایڈ وانسڈ میٹریلز اینڈ ایمر جینگ ٹیکنالوجیز 2016شعبہ میٹلرجیکل ایند میٹریلز کے زیر اہتمام کانفرنس ہائیر ایجو کیشن کمیشن سوئی ناردرن گیس پائپ لائن اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا








