اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا دوسرا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ممبر این ایف سی سندھ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ممبر این ایف سی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ممبر این ایف سی بلوچستان ڈاکٹر قیصر بنگالی کے علاوہ وفاقی سیکرٹری …
وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوسرا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا دوسرا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ممبر این ایف سی سندھ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ممبر این ایف سی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان اور ممبر این ایف سی بلوچستان ڈاکٹر قیصر بنگالی کے علاوہ وفاقی سیکرٹری خزانہ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین این ایف سی سینیٹر اسحاق ڈار نے شرکاءکا خیرمقدم کیا اور موجودہ حکومت کی جانب سے گذشتہ تین سالوں کے دوران کئے گئے ڈھانچہ جاتی اور اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے این ایف سی کے تحت صوبوں اور وفاقی حکومت کے مابین مشاورت کے عمل کو سراہا۔ اس موقع پر 9 ویں این ایف سی ایوارڈ کے پہلے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔








