اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کی ملک سے دہشت گردی کے خلاف ترجیحات نہیں بدلیں گی، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر قوم کا اعتماد اسی طرح بحال رہے گا جس طرح جنرل راحیل شریف پر رہا، بلاول بھٹو …
وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کی ملک سے دہشت گردی کے خلاف ترجیحات نہیں بدلیں گی، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر قوم کا اعتماد اسی طرح بحال رہے گا جس طرح جنرل راحیل شریف پر رہا، بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر بننے کیلئے عمر کم ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سنہری دور گزرا، تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف ملک میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن اور کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، ان کی ملک میں دہشت گردی کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔








