رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تلاشی لینی چاہئے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر ہیں، ان کیلئے موقع …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کی تلاشی لینی چاہئے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنسز دائر ہیں، ان کیلئے موقع ہے کہ وہ جتنے دن پارلیمنٹ آ سکتے ہیں آ جائیں، جب وہ نااہل ہوں گے تو کبھی پارلیمنٹ آنے کا ان کو موقع نہیں ملے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے گوشواروں کی تحقیقات خوش آئند ہیں، اس سے ایسے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے جو باہر سے متقی اور پرہیزگار بنے ہوئے ہیں، جب الیکشن کمیشن ان کے اثاثوں کی تحقیقات کرے گا تو ان کے چہرے بے نقاب ہو جائیں گے۔

Leave a Reply