اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں واقعی اپنے مسائل کو حل کرنا ہے تو …
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط کا بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے ہی حل کئے جا سکتے ہیں۔ ایک بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں واقعی اپنے مسائل کو حل کرنا ہے تو اس کیلئے مذاکرات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے، پاکستان اور بھارت کو جلد یا بدیر تو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی دوطرفہ ملاقات کے امکان سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہ کہ اس سلسلے میں اگر بھارت کی جانب سے مثبت تجویز سامنے آئی تو اس کا مثبت جواب دیا جائے گا۔ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے بارے میں ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بنیادی مسئلہ کو حل کر کے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن، دوستانہ اور اچھے تعلقات خطے کے امن اور ترقی کیلئے ضروری ہیں۔








