اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے ایاز امیر کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ واقع میں ملوت افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نا معلوم حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالہ سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایاز امیر پاکستان کے باعزت شہری ہیں اور آئین پاکستان اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔