ترجمان دفتر خارجہ کی پریس بریفنگ

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے امریکا کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،امریکا کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہیں مزیدمستحکم بنانے کیلئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے امریکا کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،امریکا کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور انہیں مزیدمستحکم بنانے کیلئے نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا۔بھارت کے تمام تر منفی اقدامات کے باوجود باوجود پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔کشمیر سمیت تمام مسائل کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔وزیراعظم نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ یہ وزیراعظم کی طرف سے نئے منتخب صدر کو مبارکباد دینے کیلئے معمول کی خصوصی کال تھی۔ انہوںنے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا بھرپور خیرمقدم کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نو منتخب امریکی صدر نے پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔امریکی حکام نے بھی کئی مواقع پر اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔دونوں ملک دہشت گردی سمیت متعدد شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر کشیدگی بڑھا رہا ہے جو بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔

Leave a Reply