اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کیلئے اقداما ت کر رہی ہے، عملی میدان میں خواتین کی شمولیت سے پاکستان کی ورک فورس میں اضافہ ہو گا ،دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے خواتین کو برابری کے حقوق دے کر انھیں کارآمد شہری بنایا اور …
وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی میں اضافے کیلئے اقداما ت کر رہی ہے، عملی میدان میں خواتین کی شمولیت سے پاکستان کی ورک فورس میں اضافہ ہو گا ،دنیا کی ترقی یافتہ قوموں نے خواتین کو برابری کے حقوق دے کر انھیں کارآمد شہری بنایا اور ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے قائد اعظم یونیورسٹی میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان نے خواتین کی فلاح و بہبود اور عوامی نمائندگی میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی یوتھ لون سکیم سے غریب طبقہ اور خاص طور پر خواتین فائدہ اٹھا سکتی ہیں، حکومت نے یوتھ لون سکیم میں خواتین کیلئے پچاس فیصد کوٹہ مختص کیا ہے ، پنجاب حکومت نے اہم بورڈز میں خواتین کو 33فیصد کو ٹہ دیا ہے ، جس سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہو گا اور خوا تین کے مسائل اجاگر کر نے میں مدد ملے گی۔








