چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب کے جائزہ اور نگرانی کے نظام میں پیشرفت سے متعلق اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے نظام سے کارکردگی کے جائزے اور فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے نظام سے کارکردگی کے جائزے اور فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے۔ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل درآمد کےلئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ نظام ادارے کی کارکردگی کا موثر طریقہ سے جائزہ لینے کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیورو میں قائم کیا گیا ہے تاکہ نیب ہیڈ کوارٹرز میں ادارے کی آپریشنل مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے اور اس کے دوران مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن کے بارے میں چیئرمین کے ایڈوائزر نے ادارے میں جائزہ اور نگرانی کے نظام میں حالیہ پیشرفت اور مستقبل کے اثرات سے آگاہ کیا۔

Leave a Reply