وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدارترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بہتر انداز سے عمل درآمد کے لئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سیکرٹریٹ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں مردم شماری کو ایجنڈے پر رکھنے کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کو چٹھی ارسال کریگا ‘ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ بہت جلد …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدارترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) پر بہتر انداز سے عمل درآمد کے لئے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز سیکرٹریٹ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں مردم شماری کو ایجنڈے پر رکھنے کے لئے وزیراعظم محمد نواز شریف کو چٹھی ارسال کریگا ‘ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ بہت جلد پارلیمنٹیری پاپولیشن کانفرنس کا انعقاد کرے گا‘ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں مالی سال 2017-18 بجٹ کے لئے پارلیمنٹ کے ارکان کی تربیت رواں ماہ شروع ہوگی ۔وہ جمعرات کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارپارلیمینٹری سروسز میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے لئے پائیدارترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) پر دو روزہ گول میز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی پی ایس ظفر اللہ خان ‘پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد کے علاوہ ملک کے مختلف بڑے شہروں کے پریس کلبز کے نمائندوں پر مشتمل وفود بھی تقریب میں شریک تھے۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے گول میز ورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد شرکاءکو ایس ڈی جیز کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر 2015 ءمیں 189ممالک کی طر ف سے 17نکاتی ایس ڈی جیز پر دستخط کرنے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس کی پارلیمنٹ کے اندر ایس ڈی جیز کا سیکرٹریٹ قائم کیا گیا ہے ‘اس کا مقصد پارلیمنٹ یاحکومت کے اقدامات کو بہتر انداز میں درست اعداد و شمار کے ساتھ تحقیق کر کے ثمرات کا جائزہ لیکر پیشرفت سے عوام کو آگاہ کرنا اور اس ضمن میں میڈیا کا کردار نگرانی یا حکومت کی مثبت انداز میں مدد کرنا ہے۔

Leave a Reply