اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات تجویز کئے جائیں۔ وہ جمعرات کو یہاں نجکاری کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاکستان سٹیل ملز کے معاملات زیر غور لائے گئے۔ چیئرمین …
حکومت پاکستان سٹیل ملز کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان سٹیل ملز سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات تجویز کئے جائیں۔ وہ جمعرات کو یہاں نجکاری کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پاکستان سٹیل ملز کے معاملات زیر غور لائے گئے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن نے اجلاس کو سٹیل ملز کے امور اور اس کی انتظامیہ کے بارے میں تفصیلی پریذینٹیشن دی۔ سیکرٹری صنعت و پیداوار نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے نئے سی ای او نے چارج سنبھال لیا ہے اور وہ ملز کے انتظامی اور مالیاتی امور کو دیکھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے مسائل کے حل کیلئے ہم آہنگی کے ساتھ اقدامات تجویز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔








