وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور بہترین تجارتی شراقتداری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس کی برآمدات بڑھی ہیں۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور بہترین تجارتی شراقتداری کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس کی برآمدات بڑھی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مستقبل میں مزید بہتر ہوں گے۔ یورپی یونین کے سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کا قیام ایک خوشگوار تجربہ ہے، یہاں امن وامان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے اور دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے میں یہاں امن وامان کے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور دنیا بھر سے سیاح پاکستان آنے میں دلچپسی ظاہر کررہے ہیں۔

Leave a Reply