لندن ۔ 2 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن برطانیہ اور سربیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 سے 17 جولائی تک بلغراد میں کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ اینڈی مرے کی برطانوی ٹیم نے جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل دفاع مہم کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا اور دوسری جانب عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی سربین ٹیم نے قزاخستان کو 3-2 …
ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 جولائی سے شروع ہوگا،انگلینڈ اور سربیا آمنے سامنے ہونگے

مزید خبریں
لندن ۔ 2 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن برطانیہ اور سربیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کوارٹر فائنل 15 سے 17 جولائی تک بلغراد میں کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ اینڈی مرے کی برطانوی ٹیم نے جاپان کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل دفاع مہم کا جاندار انداز سے آغاز کیا تھا اور دوسری جانب عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کی سربین ٹیم نے قزاخستان کو 3-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ برطانیہ کو کوارٹر فائنل میں سربیا کا چیلنج درپیش ہو گا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائی 15 سے 17 جولائی تک بلغراد میں کلے کورٹ پر کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2006ءمیں مدمقابل آئیں تھی جس میں سربین ٹیم نے کامیابی سمیٹی تھی اور جوکووچ نے دونوں میچز میں فتوحات حاصل کی تھیں۔








