اسلام آباد ۔2 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا بنیادی تعلق افغانستان سے ہے اور ہم افغانستان کے پائیدار امن اور اسکے معاشی استحکام کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہا ہے کیونکہ مستحکم اور محفوظ افغانستان پاکستان کے ساتھ ساتھ …
دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔2 دسمبر (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا بنیادی تعلق افغانستان سے ہے اور ہم افغانستان کے پائیدار امن اور اسکے معاشی استحکام کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہا ہے کیونکہ مستحکم اور محفوظ افغانستان پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے بھی مفاد میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کا سارک کانفرنس کو ثبوتاثر کرنا ایک افسوسناک عمل ہے کیونکہ سارک کے عمل کا براہ راست تعلق خطے کے غریب عوام سے ہے اور اس کانفرنس کے فوائد بھی انہی غریب لوگوں کو ہونا تھے، بھارت نے سارک کانفرنس کے سبوتاژ کا یہ عمل پہلی بار نہیں کیا بلکہ اس سے پہلے بھی بھارت کئی بار اس عمل کوسبوتاژ کر چکا ہے، ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ تمام تر منفی پراپیگنڈے کے باوجود پاکستان نے اپنا ایک مثبت کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس کوسبوتاژ کرنے کے باوجود ہم بھارت میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں کیونکہ یہ تمام فورمز عوامی فلاح کے فورمز ہیں اور ہم پورے خطے میں امن چاہتے ہیںاس لیے ہم ان فورمز میں ضرور شرکت کریں گے








