اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین سیدظاہر شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریز اور انویسٹیگیشنز آئین وقانون کے مطابق نمٹائی جائیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی،مرزا محمد عرفان بیگ،ڈی جی آپریشنز نیب اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت …
چیئرمین نیب ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین سیدظاہر شاہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریز اور انویسٹیگیشنز آئین وقانون کے مطابق نمٹائی جائیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین ظاہرشاہ کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں سید اصغر حیدر،پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی،مرزا محمد عرفان بیگ،ڈی جی آپریشنز نیب اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
نیب کے ایگزیکٹو بور ڈ کے اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دی گئی جن کی تفصیلات نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022پر من وعن عمل کرتے ہوئے شئیر نہیں کی جارہیں کیونکہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔
چئیرمین نیب نے ہدایت کی ہے کہ تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کی جائیں۔ واضح رہے کہ نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔
نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں پرقانون کے مطابق عمل کیا جا سکے۔









