وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر کے درمیان فرینکفرٹ میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی کوئن کے درمیان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اے آئی آئی بی کے صدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر وزیر خزانہ …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی کوئن کے درمیان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات ایشیائی ترقیاتی بینک کے سالانہ بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اے آئی آئی بی کے صدر نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی پر وزیر خزانہ کو مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے بعد پاکستان اقتصادی نمو کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی آئی بی پاکستان کے ساتھ آنے والے وقت میں بھی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply