33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںعدالت عظمیٰ میں (آج) کوئی نئے کاغذات داخل نہیں کرائے گئے، ترجمان...

عدالت عظمیٰ میں (آج) کوئی نئے کاغذات داخل نہیں کرائے گئے، ترجمان شریف خاندان

- Advertisement -

عدالت عظمیٰ میں (آج) کوئی نئے کاغذات داخل نہیں کرائے گئے، ترجمان شریف خاندان
چند چینلز کی طرف سے یہ خبر چلائی جا رہی ہے کہ حسین نواز شریف کے وکلاءکی طرف سے ایسی دستاویزات داخل کی گئی ہیں جن کی رو سے پارک لین اپارٹمنٹس 1990ءکی دہائی میں یا 2006ءسے قبل حاصل کئے۔ یہ بات قطعاً غلط ہے ، آج کوئی نئے کاغذات داخل کئے گئے،ترجمان
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) شریف خاندان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ میں (آج) منگل کوکوئی نئے کاغذات داخل نہیں کرائے گئے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چند چینلز کی طرف سے یہ خبر چلائی جا رہی ہے کہ حسین نواز شریف کے وکلاءکی طرف سے ایسی دستاویزات داخل کی گئی ہیں جن کی رو سے پارک لین اپارٹمنٹس 1990ءکی دہائی میں یا 2006ءسے قبل حاصل کئے۔ یہ بات قطعاً غلط ہے کہ آج کوئی نئے کاغذات داخل کئے گئے۔ حقیقت یہ ہے کہ 30 نومبر کو داخل کئے گئے دستاویزات اپارٹمنٹس کی Sale deeds پر مشتمل ہیں اور صرف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ 20 سال قبل ان 4 اپارٹمنٹس کی قیمت 19 لاکھ پونڈ تھی۔ یہ کاغذات فاضل عدالت کے استفسار پر مہیا کئے گئے۔ یہ قیمت عمران خان کے بیانات میں بتائی جانے والی قیمت کا سواں حصہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32375

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں