- Advertisement -
راولپنڈی ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے امریکہ کے افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نائب نمائندہ لورل ملر نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگل کو جے ایس ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سلامتی اور سٹرٹیجک استحکام سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32387
- Advertisement -