وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے‘ منتخب وزیراعظم ہیں‘ ان کا تین بار پہلے احتساب ہو چکا ہے‘ چوتھی بار بھی انہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے‘ اپوزیشن روزانہ نئے مطالبات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام کی حمایت حاصل ہے‘ منتخب وزیراعظم ہیں‘ ان کا تین بار پہلے احتساب ہو چکا ہے‘ چوتھی بار بھی انہوں نے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے‘ اپوزیشن روزانہ نئے مطالبات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پانامہ پیپرز کے معاملے پر جن ملکوں کے سربراہوں نے استعفے دیئے ان پر الزامات ثابت ہو چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پر کوئی الزام نہیں ہے‘ ان کے بیٹوں پر بھی الزام نہیں کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔ پانامہ پیپرز میں صرف انفارمیشن ہے کہ وزیراعظم کے بیٹے کاروبار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply