سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کا بین الا قوامی سیرت کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) دنیا اس وقت کرب کی حالت میں ہے اور خاص طور پر مسلم ممالک کڑی آزمائش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ سیرت طیبہ پاک سے دوری ہے۔ حضور اقدس کی سیرت کو عام کرنے سے دنیا کے نہ صرف مسائل کم کئے جا سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں مساوات، برداشت، امن، بنیادی حقوق کی فراہمی اور بھائی چارہ قائم کر کے …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) دنیا اس وقت کرب کی حالت میں ہے اور خاص طور پر مسلم ممالک کڑی آزمائش میں ہیں جس کی بنیادی وجہ سیرت طیبہ پاک سے دوری ہے۔ حضور اقدس کی سیرت کو عام کرنے سے دنیا کے نہ صرف مسائل کم کئے جا سکتے ہیں بلکہ معاشرے میں مساوات، برداشت، امن، بنیادی حقوق کی فراہمی اور بھائی چارہ قائم کر کے دنیا کو جنت نظیر بنایا جا سکتا ہے۔ سیرت طیبہ کی عالمی سطح پر بھی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کاا ظہار قائد ایوان سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بین الا قوامی سیرت کانفرنس 2016ءبعنوان ”سیرت رسول اکرم کی روشنی میں سماجی انصاف اور فلاح معاشرہ“ میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ حضور اکرم کی سیرت مبارک سامنے ہو تو صرف محبت اور رواداری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ حضور اکرم میں وہ صفات تھیں جو کسی اور میں نہ تھیں اور جو سیرت محمدی سے واقف ہو جائے اس کی تقدیر بدل جاتی ہے اور دنیا کے مسائل کا حل صرف سیرت طیبہ میں مضمر ہے۔ اصلاح کا سیرت کے علاوہ کوئی اور طریقہ کار نہیں۔ مسلمانوں اور غیر مسلموں نے سیرت محمدی کوپڑھا تو متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے اور غیر مسلموں کے حضور اکرم کے بارے میں افکار ایسے ہیں کہ بار بار پڑھنے کو دل کرتا ہے۔ حضور اکرم کی زندگی میں کمزور اور مظلوم طبقوں پر توجہ دی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply