نیویارک۔21ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے اس مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا یقین دلایا ہے۔
بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران انہوں نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کو اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے امریکی عزم کا یقین دلایا۔