نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، قمر زمان چوہدری چیئرمین نیب

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ وکلاءبرادری بدعنوانی کی روک تھام کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات لاءکالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کےلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کےلئے سنجیدہ کوششیں کررہا ہے۔ وکلاءبرادری بدعنوانی کی روک تھام کےلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات لاءکالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور یہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں آگے آ کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ نوجوانوں سے ملک و قوم کی ترقی منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply