چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا لاہور ہائیکورٹ کی تقریب سے خطاب

لاہور ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے 150 سال مکمل ہونے کث سلسلے میں ہفتہ کو لاہور میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ، چیف جسٹس عدالتِ عالیہ لاہوراور ان کے رفقاءجج …

لاہور ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے 150 سال مکمل ہونے کث سلسلے میں ہفتہ کو لاہور میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ، چیف جسٹس عدالتِ عالیہ لاہوراور ان کے رفقاءجج صاحبان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس تاریخی موقع پر مجھے مدعو کیا اور خطاب کی دعوت دی ۔ ایسی تقریب سے خطاب کرنا جہاں قانون و انصاف، درس و تدریس اور دیگر اہم شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ نامور شخصیات موجود ہیں،میرے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ لاہور ہائی کورٹ کو ملک کی قدیم ترین عدالت ہونے کی وجہ سے نہ صرف ایک تاریخی حیثیت بلکہ عدلیہ میں بھی منفرد مقام حاصل ہے۔ اس حوالہ سے تفصیل کے ساتھ عدالت کی تاریخ، عمل داری، کارگزاری، اختیارِ سماعت وغےرہ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے، لہذا میں صرف اتنا کہوں گا کہ اس عدالت نے تاریخی طور پر انصاف کی فراہمی اورقانون کی حکمرانی قائم کرنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply