حکومت انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، وفاقی وزیرکامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاہے کہ حکومت انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادیاور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر (یو این آئی سی) اور کینیڈا کے ہائی کمیشن کے زیراہتمام انسانی حقوق …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) انسانی حقوق کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہاہے کہ حکومت انسانی حقوق کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ موجودہ حکومت اظہار رائے کی آزادیاور مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے انفارمیشن سنٹر (یو این آئی سی) اور کینیڈا کے ہائی کمیشن کے زیراہتمام انسانی حقوق کے دن 2016ءکے حوالہ سے منعقدہ پوسٹر مقابلوں اور نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر پیرے کاٹور ووڈ، ڈائریکٹر یو این آئی سی ویٹوریو کاماروتا نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ پوسٹر مقابلوں میں لاہور کی 15سالہ پاکستانی طالبہ ایزا عابد نے بین الاقوامی فریڈم پوسٹر مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں اور طلباءو طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply