وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی ملاقات

164

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں متحدہ کے وفد نے وفاقی حکومت کے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ قیادت وفد میں وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور وسیم اختر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔