اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چھوٹے کسانوں کی سکیموں سے ودہولڈنگ ٹیکس اٹھانے اور 2016-17ءکیلئے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے چھوٹے کسانوں کی …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چھوٹے کسانوں کی سکیموں سے ودہولڈنگ ٹیکس اٹھانے اور 2016-17ءکیلئے گندم کی امدادی قیمت 1300 روپے فی من برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت منگل کو اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی جانب سے چھوٹے کسانوں کی سکیموں پر ودہولڈنگ ٹیکس اٹھانے سے متعلق سمری کی منظوری دی۔ ای سی سی نے گندم کی برآمد کی مدت 30 نومبر 2016ءسے 31 دسمبر 2016ءتک بڑھانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گندم کی مصنوعات بشمول سوجی، میدہ اور فائن آٹا پر اسی شرح سے ری بیٹ دیا جائے گا جو گندم کی فی کلو گندم کی برآمد پر دستیاب ہے۔ 30 لاکھ ٹن سے زائد سرپلس گندم دستیاب ہونے کے پیش نظر وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اور ریسرچ نے اسی مقدار کے برابر سوجی، میدہ اور فائن آٹا برآمد کرنے کی اجازت سے متعلق سمری پیش کی۔








