پاک بحریہ نے سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ کے تحفظ کیلئے نیول ٹاسک فورس تشکیل دیدی،جنرل زبیر محمود حیات کا تقریب سے خطاب

کراچی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ کے تحفظ کیلئے نیول ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جس کا مقصد گوادر کی بندرگاہ اور پاکستان کی سمندری حدود میں سی پیک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 کا افتتاح منگل کو گوادر ایئر پورٹ پر کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے …

کراچی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاک بحریہ نے سی پیک اور گوادر کی بندرگاہ کے تحفظ کیلئے نیول ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے جس کا مقصد گوادر کی بندرگاہ اور پاکستان کی سمندری حدود میں سی پیک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ پاک بحریہ کی ٹاسک فورس 88 کا افتتاح منگل کو گوادر ایئر پورٹ پر کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات تھے جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے مہمان خصوصی کا تقریب میں آمد پر خیر مقدم کیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے سی پیک کی سمندری حدود کے اندر سلامتی کیلئے پاکستان نیوی کی ٹاسک فورس کے قیام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کا یہ اقدام سی پیک کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کی سمندری حدود کو محفوظ بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ سمندری معیشت کی ترقی کیلئے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا کردار سی پیک کی سمندری آپریشنلائزیشن کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ابھرتی ہوئی سمندری تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانے کی عظیم ذمہ داری اور سمندری حدود کے اندر تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں پاک بحریہ کا اہم کردار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply