وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات، چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق

362

بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان اورچین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک )منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقات میں ہوا ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق و زیرِ اعظم محمد شہباز شریف جو چین کے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، نے عظیم عوامی ہال میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں رہنمائوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور سی پیک کو وسعت دینے پراتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کوعظیم عوامی ہال میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔