چیف آف آرمی سٹاف کا آفتا ب احمد کی دوران حراست موت کی تحقیقات کا حکم

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے( رینجرز کی ) زیر حراست ملزم آفتا ب احمد کی موت کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے آفتا ب احمد کی موت کے معاملے میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت …

راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے( رینجرز کی ) زیر حراست ملزم آفتا ب احمد کی موت کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق بدھ کو آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے آفتا ب احمد کی موت کے معاملے میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے ۔واضح رہے کہ آفتاب احمد ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوارڈینیٹر تھے اور انہیں تین روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a Reply