وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سولہویں سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

253
بلاول بھٹو

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سولہویں سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کی وفات پر اظہار تعزیت کیاہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سولہویں سابق پوپ ایمرٹس بینڈکٹ کی وفات کی خبر سن کر افسوس ہوا ہے ۔

انہوں نے آنجہانی پوپ کے ابدی سکون کے لئے دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے ہم وطن مسیحی بھائیوں اور دنیا بھر کے مسیحی مذہب کے ماننے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔