- Advertisement -
اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمّد شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان شیر عالم محسود کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
ہفتہ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا اور مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔
- Advertisement -
وزیر اعظم نے کہا کہ مرحوم شیر عالم محسود کا شمار وفاقی بیوروکریسی کے بہترین افسران میں ہوتا تھا،ان کے انتقال سے پاکستانی سول سروس ایک قابل افسر سے محروم ہو گئی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345205
- Advertisement -