وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت 2 روزہ دورہ یو اے ای کے حوالہ سے جائزہ اجلاس

156

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل تیاری کے ساتھ یو اے ای کے دورے پر جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے دو روزہ دورہ یو اے ای کے حوالے سے بدھ کو جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وسیع مواقع موجود ہیں جن کا دونوں ملکوں کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کل  جمعرات سے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔دورے کے دوران دو طرفہ باہمی معاشی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے وزیراعظم اماراتی رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔