ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ مواد کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر

192

راولپنڈی۔23جنوری (اے پی پی):ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ مواد کے دھماکے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں دیسی ساختہ مواد کا دھماکہ ہوا جس میں سپاہی گل شیر (عمر 24 سال، ضلع خیبر کے رہائشی) شہید ہوگیا ۔ علاقے میں دہشت گرد وں کے خاتمے کے لئے کلیئر نس آپریشن جاری ہے ۔