راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ فیصلہ اٹلی کے سفیر پونٹی کاروو اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جو بدھ کے روز وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ہوئی۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے دفاعی ساز و …
وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین سے اٹلی کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 4 مئی (اے پی پی) پاکستان اور اٹلی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ یہ فیصلہ اٹلی کے سفیر پونٹی کاروو اور وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کے درمیان ملاقات میں کیا گیا جو بدھ کے روز وزارت دفاعی پیداوار راولپنڈی میں ہوئی۔ دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کے دفاعی ساز و سامان عالمی معیار کا ہے، جے ایف 17 تھنڈر اس کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔








