اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر میں ہندو برادری بالخصوص پاکستانی ہندوبرادری کودلی مبارکباد دی ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر کی ہندو برادری خاص طور پراپنی پاکستانی ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رنگوں اور …
وزیر اعظم شہباز شریف کی ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندوبرادری کو مبارکباد
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر میں ہندو برادری بالخصوص پاکستانی ہندوبرادری کودلی مبارکباد دی ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ہولی کے تہوار کے موقع پر دنیا بھر کی ہندو برادری خاص طور پراپنی پاکستانی ہندو برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رنگوں اور بہار کا تہوار سب کے لئے امن اور خوشی لائے۔









