گرین ہاؤس کے کل عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے وفاقی وزیرپروفیسر احسن اقبال کا 10ویں ایشیا پیسفک فورم برائے پائیدار ترقی 2023 سے خطاب

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گرین ہاؤس کے کل عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے کم ہے، پھر بھی یہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔ان خیالات کا …

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گرین ہاؤس کے کل عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے کم ہے، پھر بھی یہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 10ویں ایشیا پیسفک فورم برائے پائیدار ترقی 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی حالت کو متاثر کرنے والے اہم محرکات بشمول کوویڈ 19، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے مہنگائی اور شدید موسمیاتی آفات پر روشنی ڈا لی جن سے پاکستان کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت نے 2022 کے سیلاب کے بعد بہت سے اقدامات اٹھائے جن میں سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو (4RF) سٹرٹیجک پالیسی بھی شامل ہے جس کا مقصد متاثرہ لوگوں خاص طور پر سب سے زیادہ متاثر لوگوں کی زندگی اور معاش کو بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سیلاب کے بعد کی بحالی کے کچھ اقدامات میں بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 10 لاکھ گھرانوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنا، مارکیٹ کے لئے قابل ہنر افراد فراہم کرنے کے لئے نوجوانوں کا انٹرنشپ پروگرام شروع کرنا اور سیلاب کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے قومی سیلاب سے بچاؤ کا منصوبہ بنانا شامل ہے،2022 میں شدید موسمیاتی آفات کی بدولت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلیوں اور موافقت کے لئے پرعزم ہے، کثیر شعبوں کی حکمت عملیوں کے ذریعے، حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔

مزید خبریں
جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد
جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے کی جانب سے ترکیہ وظائف 2026 کیلئے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفارتخانے نے ترکیہ وظائف 2026 کے لیے منتخب پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں تعارفی و رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں نئے منتخب طلبہ، ترکیہ میں زیر تعلیم رہنے والے سابق پاکستانی طلبہ اور سفارتخانے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ترکیہ وظائف حکومت جمہوریہ ترکیہ کی جانب سے بیرون ملک ترک باشندوں اور متعلقہ برادریوں کے امور کے ادارے کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں جن کے تحت بین الاقوامی طلبہ کو ترکیہ کی ممتاز جامعات میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ سال 2026ء میں پاکستان بھر سے 112 طلبہ کو ترکیہ وظائف کے لیے منتخب کیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تعارفی پروگرام کا مقصد اسلام آباد اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے منتخب طلبہ کو ترکیہ میں اعلیٰ تعلیم کے آغاز سے قبل ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا آغاز جمہوریہ ترکیہ کے سفیر کے خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ترکیہ وظائف کے تعلیمی حلقے میں خوش آمدید کہا۔ سفیر نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کو ترکیہ میں اپنے تعلیمی تجربے سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر ترک سابق طلبہ انجمن کے صدر نے بھی طلبہ سے خطاب کیا اور اپنے تجربات کی روشنی میں انہیں ترکیہ میں تعلیمی زندگی اور دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعلیمی روابط کے فروغ میں سابق طلبہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں سفارتخانے کے دفتر برائے تعلیمی مشاورت کی جانب سے طلبہ کے لیے خصوصی تعارفی نشست منعقد کی گئی جس میں پاکستان سے ترکیہ روانگی کی تیاری، ترکیہ پہنچنے کے بعد ابتدائی مراحل، جامعات میں تعلیمی و سماجی زندگی سے ہم آہنگی اور کامیاب تعلیمی سفر کے حوالے سے اہم رہنمائی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے دوران منتخب طلبہ نے اپنا تعارف بھی کرایا اور اپنے تعلیمی پس منظر کے ساتھ ان ترک جامعات اور تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بتایا جن میں وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں گے۔ نشست نے طلبہ کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے اور روانگی سے قبل ترکیہ وظائف کے سابق طلبہ اور دیگر اراکین سے رابطہ قائم کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔ سفارتخانہ ترکیہ نے تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے تعلیمی سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ طلبہ پر زور دیا گیا کہ وہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کی نمائندگی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفارتخانہ جمہوریہ ترکیہ نے ترکیہ وظائف 2026 کے تمام منتخب طلبہ کے لیے ان کی تعلیم اور مستقبل میں کامیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔