اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی مبارک باد دی ہے۔۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں کاوشیں قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں تمام اقلیتوں کو آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔