اپوزیشن پانامہ لیکس کی تحقیقات نہیں، معاشی ترقی سے متعلق حکومتی پالیسیوں کوسبوتاژکرناچاہتی ہے، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس سے متعلق اپنی منافقت پر مبنی پالیسی ترک کر دے۔انہوںنے کہاکہ خود مدعی، خود ہی تفتیشی اورخودہی منصف والی پالیسی قانون کے ساتھ مذاق سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتاہے کہ جن اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅںکے نام …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ اپوزیشن پاناما لیکس سے متعلق اپنی منافقت پر مبنی پالیسی ترک کر دے۔انہوںنے کہاکہ خود مدعی، خود ہی تفتیشی اورخودہی منصف والی پالیسی قانون کے ساتھ مذاق سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتاہے کہ جن اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماﺅںکے نام پاناما لیکس میںشامل ہیںوہ ٹی او آرزکی پرچار کریں اور ڈیکٹیٹ کریں، اس سے صرف اورصرف ذاتیا ت اورعداوت کی بو آرہی ہے او اس سب کے پیچھے مقصد ملکی ترقی کی راہ میںرکاوٹ حائل کرنا ہے تاکہ مسلم لیگ (ن) جس کی کامیابی 2018ءکے الیکشن میں بھی واضح نظر آرہی ہے اُس کی اِس پیش قدمی کوروکا جا سکے۔

Leave a Reply