اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے معروف دانشور، استاد، ڈرامہ نگار اور شاعر فیض احمد فیض کے داماد شعیب ہاشمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شعیب ہاشمی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم پی ٹی وی کے ابتدائی دور کے پروگراموں کے خالق تھے۔ شعیب ہاشمی کے ٹی وی پروگرامز اکڑ بکڑ، سچ گپ، ٹال مٹول بہت مقبول ہوئے، مرحوم کی شعبہ تدریس سمیت شوبز انڈسٹری کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،
وفاقی وزیر اطلاعات مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔