- Advertisement -
راولپنڈی۔17مئی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ ،گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔
- Advertisement -
مقامی شہریوں نے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363848
- Advertisement -