اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاءپسندی اور لوڈ شیڈنگ کے تاریک دور سے نکل کر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عالمی بینک کی دولت کو ٹانکے، ملبوسات، روزگار، تجارت اور اقتصادی ترقی کے عنوان سے رپورٹ کے اجراءکے موقع پر …
پاکستان انتہاءپسندی اور لوڈ شیڈنگ کے تاریک دور سے نکل کر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ایس ڈی پی آئی اور عالمی بینک کی مشترکہ تقریب کے موقع پرگفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہاءپسندی اور لوڈ شیڈنگ کے تاریک دور سے نکل کر امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو عالمی بینک کی دولت کو ٹانکے، ملبوسات، روزگار، تجارت اور اقتصادی ترقی کے عنوان سے رپورٹ کے اجراءکے موقع پر کیا۔ ایس ڈی پی آئی اور عالمی بینک نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ وزیر تجارت انجینئرم خرم دستگیر خان نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آ رہے ہیں تاہم اس حوالے سے پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ ملبوسات سازی ہمارے شعبہ ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ایک اہم حصہ ہے جو صرف 19 فیصد ہے۔








