وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت 69534خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کردیا،پنجاب سے 44.03فیصد، خیبرپختونخوا سے 22.6، سندھ سے 20.08فیصد اور بلوچستان سے 5.05فیصد کامیابی کا تناسب رہا، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت 69534خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جو رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں بھی ہمارا حج آپریشن کامیابی سے …

اسلام آباد۔ 5 مئی (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت 69534خوش نصیب افراد کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جو رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں سرکاری سکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کے موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں بھی ہمارا حج آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے۔ رواں سال 2لاکھ 80ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو سرکاری سکیم پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت بینکوں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن طریقہ کار کے تحت 8قومی بینکوں کی مقررہ شاخوں نے وصول کی ہیں۔ حج رقوم کو شریعة اکاﺅنٹ میں رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply