فیصل آباد، کاشتکاروں کوبہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت

فیصل آباد۔13جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک کھیتوں میں نائٹروجن کھاد کی آخری قسط نہیں ڈالی وہ آئندہ ہفتے کے دوران فصل کو کھاد کی تیسری خوراک کے طور پر آخری قسط ڈالیں تاکہ فصل کا اگاؤ بہتر ہو سکے …

فیصل آباد۔13جون (اے پی پی):کاشتکاروں کو بہاریہ کماد کو نائٹروجن کی آخری قسط بروقت ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ جن کاشتکاروں نے ابھی تک کھیتوں میں نائٹروجن کھاد کی آخری قسط نہیں ڈالی وہ آئندہ ہفتے کے دوران فصل کو کھاد کی تیسری خوراک کے طور پر آخری قسط ڈالیں تاکہ فصل کا اگاؤ بہتر ہو سکے نیز اگر کھاد دیر سے ڈالی گئی تو برسات شروع ہونے پر فصل کی بڑھوتری پھوٹ کرنے لگے گی جس سے گنے کے گرنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چونکہ مونڈھی فصل کو نئی فصل کی نسبت 30 فیصد زائد کھاد کی ضرورت ہوتی ہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر کماد کی فصل پر گڑوؤں کے حملے کے کوئی شواہد نظر آئیں تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب دانے دار زہروں کا استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ زہروں کے استعمال کے بعد کھیتوں کو پانی لگانے کے مزید بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں