وزارت منصوبہ بندی نے وزارتوں اور ڈویژنوں کے لئے اب تک 7 کھرب 35 ارب روپے جاری کر دیئے

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7 کھرب 35 ارب روپے سے زائد کےفنڈز جاری جبکہ 4 کھرب 85 ارب 48 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزخرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 7 کھرب 35 ارب روپے سے زائد کےفنڈز جاری جبکہ 4 کھرب 85 ارب 48 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزخرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے ایک ارب 72 کروڑ ، سرمایہ کاری بورڈ 5 کروڑ 74 لاکھ ، کابینہ ڈویژن نے 64 ارب 3 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن نے 3 ارب 13 کروڑ، کامرس ڈویژن نے 54 کروڑ 22 لاکھ، کمیونیکیشن نے 7 کروڑ 79 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن ایک ارب 28 کروڑ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن 75کروڑ 54لاکھ ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن 28 کروڑ 88 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تعلیم نے 2 ارب54 کروڑ، فنانس ڈویشن 20 کروڑ 75 لاکھ، صوبوں ، سپیشل ایریاز اور وفاق کے زیر انتظام جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان نے 60 ارب97 کروڑ،

ہائر ایجوکیشن کمیشن 30 ارب 49 کروڑ، ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن نے 11 ارب 16 کروڑ، ہیومن رائٹس ڈویژن 6 کروڑ 67 لاکھ ،صنعت وپیداوار ڈویژن 80 کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن 39 کروڑ 48 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن 5 کروڑ 5 ارب 43 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 91 کروڑ، داخلہ ڈویژن 2 ارب 59 کروڑ، لا جسٹس ڈویژن 62 کروڑ ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن ایک ارب ،

نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن 7کروڑ 27 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن 4 ارب 96 کروڑ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 4 ارب 45 کروڑ، قومی تاریخ ورثہ ڈویژن 3 کروڑ 37 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 22 کروڑ 58 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے ایک ارب، پلاننگ کمیشن 2 ارب77 کروڑ ، تخفیف غربت ڈویژن کے لئے 33 کروڑ 33لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 25 ارب 30 کروڑ، مذہبی امور کے لئے 34 کروڑ 59 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے 3 ارب 69 کروڑ،

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن ایک ارب 98 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن 80 ارب 63 کروڑ ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی 62 ارب 13 کروڑ ، این ٹی ڈی سی پیپکو 89 ارب53 کروڑ، ایرا کے لئے 33 کروڑ 52 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔