حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے جامع ٹرمزآف ریفرنس تیار کیا، ٹرمزآف ریفرنس میں اپوزیشن کے تمام مطالبات شامل کئے گئے ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے جامع ٹرمزآف ریفرنس تیار کیا ہے اور اس میں اپوزیشن کے تمام مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے اور چیف …

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے جامع ٹرمزآف ریفرنس تیار کیا ہے اور اس میں اپوزیشن کے تمام مطالبات شامل کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا ہے اور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کریںجن کے نام پانامہ پیپرز میںشامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ پیپرز میں شامل نہیں۔ مگر اس کے باوجود وزیراعظم نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔

Leave a Reply